Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلیوں کو بھی کورونا وائرس ہونے لگا، قبرص میں ہزاروں مرگئیں

ماہرین نے کورونا وائرس کے بارے میں خبردار کر دیا ہے
شائع 19 جولائ 2023 10:40am
تصویر: یوروڈاٹ ایس یورو ڈاٹ کام
تصویر: یوروڈاٹ ایس یورو ڈاٹ کام

ہزاروں بلیوں کی ہلاکت کے بعد ماہرین نے کورونا وائرس کے بارے میں خبردار کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی ایک زیادہ مہلک قسم سنگین بیماری کا سبب بن رہی ہے۔ دوسری جانب پولینڈ میں ایویئن فلو سے متاثر ہونے کے بعد درجنوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

رواں سال کےآغاز کے ساتھ ہی جانوروں کے ڈاکٹروں نے قبرص میں ایف آئی پی میں مبتلا بلیوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی اطلاع دی تھی پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (پی اے ڈبلیو ایس) قبرص نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری سے اب تک ایف آئی پی سے تقریبا 3 لاکھ بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔

گو بعد میں انہوں نے وضاحت کہ تھی کہ یہ جزیرے کی تقریبا 10 لاکھ بلیوں میں سے 20 سے لیکر 30 فیصد تک ہے ۔

قبرص میں پھیلنے والی وبا میں فیلین کورونا وائرس شامل ہے جسکا کووڈ 19 سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ بلیوں میں پھیلتا ہے لیکن لوگوں کو متاثر نہیں کرتا ۔ یہ وائرس عام طور پر صرف معدے کی ہلکی خرابی کا سبب بنتا ہے ، لیکن اس سے فیلین انفیکشس پیریٹونائٹس (ایف آئی پی) ہوسکتا ہے ، جہاں سفید خون کے خلیات متاثر ہوجاتے ہیں ، بلی کے جسم میں وائرس پھیلاتے ہیں اور پیٹ ، گردے اور دماغ میں اکثر مہلک سوزش کے رد عمل کو جنم دیتے ہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان، ترکی اور اسرائیل میں جانوروں کے ڈاکٹر، جہاں آوارہ بلیوں کی بڑی تعداد بھی ہے، اسی وائرس سے متاثرہ بلیوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دے رہے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف آئی پی قابل علاج ہے ، حالانکہ اینٹی وائرل کے علاج پر تقریبا 5،000 پاؤنڈ خرچ ہوسکتے ہیں۔

برٹش ویٹرنری ایسوسی ایشن (بی وی اے) نے مشورہ دیا ہے کہ قبرص سے درآمد کی جانے والی بلیوں کا سفر سے پہلے ٹیسٹ کیا جانا چاہیے اور اگر ان کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو انہیں منتقل نہیں کیا جانا چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ بلیوں میں ایچ 5 این 1 انفلوئنزا کے انفیکشن کی اطلاع پہلے بھی دی جا چکی ہے، مگر کسی ملک میں متاثرہ بلیوں کی اتنی بڑی تعداد پہلی باررپورٹ ہوئی ہے۔

animal rights

Cats

Animal Protection

avian flu