Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شدید بارش کے دوران اسلام آباد میں دیوار گرنے سے 11 افراد جاں بحق

ملبے سے 5 افراد زندہ نکال لیے گئے، مزید کی تلاش جاری
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 05:48pm

اسلام آباد کے مین پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے دوران پیش آیا۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، ملبے سے 5 افراد کوزندہ نکالا گیا جو پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ فٹ اونچی اور تقریبا 100 فٹ لمبی دیوار گری ہے، یہ ایک زیر تعمیر انڈر پاس کی دیوار تھی جس کی آڑ میں مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پمزاسپتال میں اب تک 14 افراد کولایا گیا، جن میں سے 10 افراد مردہ حالت میں تھے، پمز لائے جانے والے زخمی 4 افراد کی سرجری جاری ہے۔

اسپتال ذرئع کے مطابق زخمی افراد ہیڈ انجری کا شکار ہیں، اور تمام زخمی مزدور ہیں۔

اسلام آباد

Dead

Wall Collapse