Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنت مرزا ٹک ٹاک پر کیسے آئیں؟

کبھی بھی انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی تھی، جنت مرزا
شائع 19 جولائ 2023 01:03am

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا جنہوں نے بہت کم وقت میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے اور ٹک ٹاک پر ان کے فالوررز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں نجی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو شروع کرنے کے بارے میں کھل کر بات کی۔

جنت مرزا نے بتایا کہ وہ کبھی بھی انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی تھی اور نہ ہی ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا چاہتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بہن علشبہ انجم ڈب میش ایپلیکیشن استمال کرتی تھیں اور انہوں نے ایک دن جنت کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی جو وائرل ہوگئی۔

انہوں نے مزید بتایا لوگوں نے بہت کمنٹ کئے اور فرمائش کی مزید ویڈیوز بنائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پھر میں نے سوچا کہ مجھے مزید ویڈیوز بنانی چاہئیں کیونکہ انہیں بہت پیار مل رہا تھا۔

Jannat Mirza