Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارطغرل غازی نے اداکارہ انوشے اشرف کو کال کیوں کی؟

میرے جو ترکی میں دوست ہیں وہ اینگن التان کے بہت اچھے دوست ہیں، اداکارہ
شائع 18 جولائ 2023 11:40pm

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ مقبول ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن التان نے انہیں کال کی تھی ۔

گزشتہ دنوں میزبان تابش ہاشمی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے ایک واقعہ بتایا کہ عید کے دن انہیں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے فون کیا تھا لیکن وہ ان کی کال نہیں اٹھا پائی تھیں اور بعد ازاں اداکار نے انہیں ویڈیو پیغام بھیجا تھا۔

اس موقع پر میزبان نے سوال کیا کہ ترک اداکار اینگن التان نے آپ کو کال کیوں کی تھی؟ جس کے جواب میں انوشے اشرف نے بتایا کہ میرا ترکیہ کافی آنا جانا ہوتا ہے، میرے وہاں کافی دوست بھی ہیں، میرے جو ترکی میں دوست ہیں وہ اینگن التان کے بہت اچھے دوست ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ارطغرل غازی کے اداکار نے ان کے ایک ترک دوست سے اداکارہ کا نمبر لیا اور انہیں ویڈیو پیغام بھیجا، جس کے بعد ان کے درمیان بھی اچھی دوستی ہوگئی۔

Anoushey Ashraf