Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیلر سوئفٹ نے موسیقی کی دنیا کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

امریکی گلوکارہ نے تمام گلوکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا
شائع 18 جولائ 2023 10:21pm

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے تمام گلوکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بل بورڈز پر سب سے زیادہ نمبر ون میوزک البمز کا ریکارڈ قائم کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی نئی میوزک البم کے ریلیز کے بعد انہوں نے تمام گلوکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ نمبر ون میوزک البمز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بل بورڈ چارٹس میں امریکی گلوکارہ 12 میوزک البمز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ سال امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ہاٹ 100 پر سب سے ذیادہ سنے جانے والے دس گانے رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی موسیقار بن گئیں تھیں۔

بل بورڈ ہاٹ 100 میوزک انڈسٹری کا معیاری ریکارڈ چارٹ ہے، جو بل بورڈ میگزین کے ذریعہ ہفتہ وار شائع ہوتا ہے، چارٹ کی درجہ بندی امریکہ میں فروخت، ریڈیو پلے، اور آن لائن سٹریمنگ پر مبنی ہے۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 10 میں سے 10 سکور کرکے اپنے میوزک البم مڈ نائٹس کے ٹریکس کے ساتھ، بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر ٹاپ 10 سلاٹس رکھنے والی تاریخ کی پہلی فنکار ہ بن گئیں۔

taylor swift