Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس 20 یا 21 جولائی کو بلائے جانے کا امکان

وزارت پارلیمانی امور نے وزیراعظم کو سمری بھجوا دی
شائع 18 جولائ 2023 09:09pm
قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل
قومی اسمبلی۔ فوٹو — فائل

قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس 20 یا 21 جولائی کو بلائے جانے کا امکان ہے، اور اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کے اختتامی اجلاس کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کو سمری بھیج دی ہے، جس میں اجلاس کے لئے 20 اور 21 جولائی کی دونوں تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کی طلبی کے حوالے سے اپنی ایڈوائس صدر مملکت عارف کو جلد بھجوائیں گے ۔

National Assembly

PM Shehbaz Sharif

Concluding session of the National Assembly