Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

15 ماہ میں عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی، بلاول بھٹو

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیابی کے ساتھ معاہدہ کیا، وزیرخارجہ
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 10:14pm

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کہنا ہے کہ ہم اپنی حکومت کی مدت کے اختتام کے قریب ہیں۔

اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، اور ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، 15 ماہ میں عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنی حکومت کی مدت کے اختتام کے قریب ہیں، بطور وزیر خارجہ دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور دنیا سے پاکستان کے تعلقات بہتر بنانے کی بھرپورکوشش کی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے باعث سیلاب سے بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، کوپ27 کانفرنس میں دوست ممالک نے تعاون کا وعدہ کیا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیابی کے ساتھ معاہدہ کیا۔

Bilawal Bhutto Zardari