Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلان طلب کرلیا
شائع 18 جولائ 2023 07:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلان طلب کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تارکول میں پلاسٹک مکس کرکے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی، پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137منصوبے زیر تکمیل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی ایمرجنسی کو ری ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مریض کو مختصر وقت میں کم سے کم نقل و حرکت کرنا پڑے۔

محسن نقوی نے دل کے مریض کے فوری علاج کے لیے پائیدار اور قابل عمل سسٹم وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے نئے ڈیزائن میں مریض کے علاج میں سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا جائے اور علاج کے دوران ٹیسٹ کے لیے مریضوں کو وہیل چیئر کی بجائے سمارٹ بیڈ مہیا کیے جائیں۔

lahore

Care Taker CM Punjab

mohsin naqvi

Plastic Road