Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا

سی پیک منصوبوں کا آغاز نوازشریف کی کاوش تھی، شہباز شریف
شائع 18 جولائ 2023 06:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیراعظم شہبازشریف نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا کہ سی پیک منصوبوں کا آغاز نوازشریف کی کاوش تھی، بجلی، اورنج لائن منصوبے بنائے گئے، سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔

اسلام آباد میں ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر احسن اقبال اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک منصوبوں کا آغاز کیا گیا، 2015 سے 2018 تک سی پیک پر سرمایہ کاری ہوئی، سی پیک کے تحت توانائی اور سڑکوں کے منصوبے بنائے گئے، 2018 کے بعد سی پیک منصوبوں کو منجمد کردیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک ترقی کرے گا، یہ منصوبہ کئی سال پہلے مکمل ہونا تھا، سی پیک میں نوازشریف کی بڑی کاوش ہے، 2015 تک اس منصوبے پر سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک 5 سال تعطل کا شکار رہا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تبائی ہوئی، سیلاب سے ہزاروں ایکڑ زمین زیرآب آئی، ہمیں لاکھوں ٹن گندم باہر منگوانا پڑی۔

پاک چین تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں تعطل پیدا کردیا گیا، چین کا پاکستان کے ساتھ کمال تعلق کی نفی کرنے کی کوشش کی گئی، چین کے پاکستان ساتھ تعلقات کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی، چین میں لیبربہت مہنگی ہوگئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آہستہ آہستہ خیرآباد کہنا شروع کردیا، ہمارے پاس چین کی سیکنڈ ہینڈ مشینری پاکستان میں لانے کا موقع تھا، سی پیک کے تحت لگنے والے اسپیشل زونز تعطل کا شکار ہوئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں تیل کی امپورٹ پربھی27 ارب ڈالرخرچ کرنے پڑے، بڑھتی مہنگائی نے پوری دنیا کو تبائی مچائی، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اشیا مہنگی ہوئیں، 100 ارب روپے وفاق نے صوبوں میں تقسیم کیے، دوست ممالک سے سیلاب کے لیے امداد آئی۔

بدقسمتی سے تبدیلی نے سب منصوبوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا، احسن اقبال

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2020 تک پاکستان نے 9 اکنامک زونز کی تکمیل کرنا تھا، بد قسمتی سے تبدیلی نے سب منصوبوں کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری کوششیں سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے پر تھی، اکنامک زونز کا قیام نہ ہونے سے بیرونی سرمایہ کاردوسرے ملکوں کارخ کرگئے ، سیاسی استحکام سے ہی ملک میں معاشی استحکام آئے گا، آئی ایم ایف بھی ہمارے سر پر تھا اس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوگیا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Special Economic Zone