Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ایکٹ 2017: اوورسیز پاکستانی انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت سے محروم

انتخابی اصلاحاتی مسودے پر کمیٹی کا اتفاق ہوگیا
شائع 18 جولائ 2023 05:04pm

انتخابی اصلاحاتی کمیٹی الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم پر اتفاق رائے کرلیا۔

پارلیمانی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس چیئرمین کمیٹی ایاز صادق کی صدارت ہوا، جس میں نوید قمر، افضل ڈھانڈلہ، تاج حیدر، کامران مرتضی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور دیگر اعلی حکام شریک ہوئے، جب کہ اجلاس میں زاہد حامد اور فہمیدہ مرزا ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم پر اتفاق رائے کرلیا۔ کمیٹی حتمی مسودہ تیار کرکے ارکان کو بھیجے گی، جب کہ کمیٹی ارکان اپنی اپنی پارٹی مشاورت سے مسودے پر حتمی رائے سے آگاہ کریں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ تمام ترامیم پر اتفاق ہو گیا ہے، کاغذات نامزدگی میں کچھ تبدیلیاں کرکے درست کر دیا گیا، جب کہ فہمیدہ مرزا کی جانب سے کچھ تحریری تجاویز آئیں گی، اور پرسوں تک مسودے کا ڈرافٹ ارکان کو بھجوا دیا جائے گا۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم پر الیکشن کمیشن آن بورڈ ہے، اچھی قانون سازی کے ثمرات اچھے رویوں کے باعث ہی مل سکتے ہیں، تمام ترامیم سیاسی جماعتوں کی وابستگی سے بالاتر ہو کر کی گئیں، تاہم اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت میسر نہیں ہوگی، یہ بل ایسا نہیں کہ صدر مملکت رکاوٹ بنیں۔

Voting facility through Overseas Pakistani Net

Election Act 2017