Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اراضی ریکارڈ اسکینڈل جھنگ میں طلب

اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 جولائی کو طلب کیا
شائع 18 جولائ 2023 04:42pm

اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو اراضی ریکارڈ اسکینڈل جھنگ میں20 جولائی کو طلب کرلیا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سابق اے ڈی ایل آرعرفان محمود سمیت دیگر ملزمان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

تمام ملزمان کو اینٹی کرپشن فیصل آباد میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعظمی خان پر کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کروانے کا الزام ہے۔

عظمی خان کے خلاف جھنگ میں ایک ہزار کنال اراضی اسکینڈل میں اینٹی کرپشن انکوائری کررہا ہے۔

imran khan

Anti Corruption Department

pti chairman

Uzma Khan