Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی: پی ٹی آئی کے 3 سابق ممبران اسمبلی سمیت 120 ملزمان کی ضمانت منظور نہ سکی

ضمانت خارج ہونے پر پشاور میں بھی 30 ملزمان کمرہ عدالت سےگرفتار
شائع 18 جولائ 2023 04:41pm

مردان میں 9 مٸی کے واقعات میں ملوث 3 سابق ممبران اسمبلی سمیت 100 سے ذائد ارکان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم نہ ہوسکی، جب کہ پشاور میں 30 کارکان کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

9 مٸی کے واقعات میں ملوث تحریک انصاف مردان کے 3 سابق ممبران اسمبلی سمیت 100 سے ذائد کارکنان کی ضمانت قبل ازگرفتاری کنفرم نہ ہوسکی، اور انسدادی دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

نو مٸی کے واقعات میں نامزد تحریک انصاف کے تین سابق ممبران اسمبلی ملک شوکت، عبدالاسلام آفریدی اور افتحار مشوانی سمیت 120 کارکنان نے انسدادی دہشت گردی کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کیں۔

عدالت نے درخواستیں منظور نہیں کیں اور اگلی پیشی کیلٸے 3 اگست2023 کی تاریخ دے دی۔

پشاور کی عدالت سے 30 کارکنان گرفتار

پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی کے واقعات میں توڑ پھوڑ کیس میں ملوث گرفتار 33 کارکنان کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کی اور ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے ملزمان کی ضمانت خارج ہونے پر ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

pti

imran khan

imran khan arrested

PTI Leaders arrested