Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : سنگل اور تھری فیز میٹروں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

لیسکو نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا
شائع 18 جولائ 2023 04:27pm

لیسکو نے سنگل اور تھری فیز میٹروں کی قیمت میں اضافہ کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لیسکو نے لاہور کے شہریوں کے لئے سنگل اور تھری فیز میٹروں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، اور اس حوالے سے لیسکو کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سنگل فیز میٹرکی قیمت 4 ہزار سے بڑھا کر 7400 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ تھری فیز میٹرز کی قیمت 15 ہزار سے بڑھا کر 33500 کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

lahore

Electricity meters

Lesko