Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بینک ڈکیتی، 5 ڈاکو 3 منٹ میں 50 لاکھ روپے اور موبائل لوٹ کر فرار

ایک ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر باہر پہرا دیتا رہا
شائع 18 جولائ 2023 04:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

فیصل آباد میں بینک ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکو بینک سے بھاری رقم اور عملے کے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور میں 5 ڈاکو صرف 3 منٹ میں نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایک ڈاکو سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر باہر پہرا دیتا رہا جبکہ دیگر 4 ڈاکوؤں نے بینک میں موجود عملے سیمت 25 افراد کو لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو 50 لاکھ سے زائد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو فرار ہوتے ہوئے بینک کے دروازے کو وائر لاک لگا کر بند کر گئے۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد ایس پی مدینہ ٹاؤن اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Punjab police

Street Crimes

Dacoits