Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی محمد خان کو 25 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے تمام متعلقہ محکموں سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا
شائع 18 جولائ 2023 04:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 25 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے کیس کی سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور نے کی۔

مزید پڑھیں: علی محمد خان کو 18 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی محمد خان 2 مہینے سے زائد جیل میں ہے اور ایک مقدمے میں رہا ہوتے ہی دوسرے میں گرفتار کر لیے جاتے ہیں، اس لیے علی محمد خان کو مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔

مزید پڑھیں: علی محمد خان رہا ہوتے ہی چھٹی بار گرفتار

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے علی محمد خان کو 25 جولائی تک کسی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

pti

Peshawar High Court

Ali Muhammad Khan