گھنی پلکیں چاہئیں تو یہ ٹوٹکے آزمائیں
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ خوبصورتی سے ترشی ہوئی آئی بروزچہرے پر فریم کا کام کرتی ہیں، لیکن خوبصورت آئی بروز بنوانے کیلئے ان کا گھنا ہونا بہت ضروری ہے۔ بعض اوقات بھوؤں کے بال کم ہوتے ہیں یا جھڑنے لگتے ہیں جس سے چہرے کا تاثر خراب ہوجاتا ہے۔
بھنویں گھنی کرنے کیلئے خواتین مختلف گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرتی ہیں، ہم بھی آپ سے چند آسان ٹوٹکے شیئر کرنے جارہے ہیں۔
پیاز کا عرق:
ایک روئی کا ٹکڑا لیں، اسے پیاز کے عرق میں بھگوئیں اور بھنوں پر لگا کر پندرہ سے بیس منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ ایسا کرنے سے بھی بھنویں گھنی ہوں گی۔
ناریل کا تیل:
ہیئر اسٹائلسٹ بال لمبے کرنے کے لیے ناریل کا تیل لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ اس تیل کو بھنویں گھنی کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ ناریل کے تیل کو ہلکاگرم کرکے اسے بھنوں پر لگائیں اور رات بھر لگا رہنے دیں۔
کیسٹر آئل:
بالوں کی نشوونما میں اس کا استعمال کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے، یہ ایک پرانا اور نہایت آزمودہ طریقہ ہے۔کیسٹر آئل فیٹی ایسڈ، پروٹین، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کی پرورش میں مدد کرتا ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی بھوؤں کی جڑوں پر روزانہ کیسٹر آئل لگائیں، کیونکہ اس سے بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
ایلو ویرا:
ایلو ویرا میں ایلوینن نامی مرکب ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے، اس میں کیراٹین کی طرح کیمیکل بھی پایا جاتا ہے، جو بالوں کو وہ غذائی اجزا فراہم کرتا ہے جو ان کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بھنوؤں پر ایلوویرا جیل لگانے سے بھی انہیں گھنا کیا جاسکتا ہے
Comments are closed on this story.