Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، وزیر خزانہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 04:04pm
اسکرین گریب/پی ٹی وی
اسکرین گریب/پی ٹی وی

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، تمام بیرونی ادائیگیوں کو بروقت ادا کیا گیا۔

منگل کو جاری اپنے بیان یں وزیر خزانہ نے کہا کہ ماضی میں کی گئی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، ملک ڈیفالٹ کے خطرے سے باہر آچکا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب ڈالر سے زائد تھا۔

Ishaq Dar