Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں شروع، واپسی کی تاریخ کا اعلان مریم کریں گی

واز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک مریم نواز کو سونپ دیا گیا
شائع 18 جولائ 2023 01:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک مریم نواز کو سونپا گیا ہے۔ مریم نواز ملک بھر سے آنے والی ریلیوں کی خود نگرانی کریں گی۔

اس حوالے سے تمام ڈویژنل صدور و جنرل سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، پارٹی کے ونگز عہدیداروں کو بھی نواز شریف کے استقبال کی ہدایت کی گئی ہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان مریم نواز کریں گی۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz