Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین نے کل پھر 600 ملین ڈالرز رول اوور کر دیے، وزیراعظم

دوست ممالک کےتعاون سےمعاشی اشاریے مثبت ہورہے ہیں، شہباز شریف
شائع 18 جولائ 2023 12:29pm
اسکرین گریب/پی ٹی وی
اسکرین گریب/پی ٹی وی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 600 ملین ڈالر رول اوور کیے گئے، چین کے ایگزم بینک نے کل پھر 600 ملین ڈالرز پاکستان کو دیے ہیں، دوست ممالک کےتعاون سےمعاشی اشاریے مثبت ہورہے ہیں۔

اسلام آباد میں یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹیو کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بیٹے اور بیٹیوں نے محنت سے نام کمایا، ہال میں موجود بچے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں نے کھیل کے میدانوں میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، قوم انہیں پاکستان کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کیلئے 5 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے، امید ہے کہ آئندہ حکومت بجٹ میں اضافہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کی وجہ سےملک ترقی کرےگا، نوجوانوں کو جو ممکن ہوا وسائل دیں گے۔

china

PM Shehbaz Sharif