Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

روسی محقق نے خوابوں پرکنٹرول کے لیے اپنے ہی دماغ کی سرجری کرڈالی

گھرپرکی جانےوالئ سرجری کے دوران ایک لیٹر سے زیادہ خون ضائع ہوا
شائع 18 جولائ 2023 11:45am
تصویر: ڈیلی میل
تصویر: ڈیلی میل

ماسکو سے تعلق رکھنے والے سائنسدان نے اپنے گھر کے کمرے میں اپنے ہی دماغ کی سرجری کرڈالی۔

میڈیا رپورٹس نے 40 سالہ سائنسدان مائیکل راڈوگا کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ انہوں نے اپنے خوابوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے دماغ کی سرجری کرکے الیکٹروڈ نصب کردیا ہے۔

مائیکل راڈوگا ایک روسی محقق ہیں جن کے پاس نیورو سرجری کی کوئی تعلیمی اسناد نہیں، انہوں نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں دماغ کی سرجری کی اور اس دوران ان کا ایک لیٹر سے زیادہ خون ضائع ہوا۔

مائیکل راڈوگا کا ماننا ہے کہ ان کے دماغ میں الیکٹروڈ نصب کرنے سے وہ خوابوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پیدا کرلیں گے۔

راڈوگا اگزچہ کوئی ڈاکٹر نہیں لیکن وہ ریسرچ سینٹر اور ایک تنظیم کے بانی ہیں ۔ سرجری کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ وہ زندہ ہیں لیکن سرجری کے دوران اپنا خون ضائع ہوتا دیکھ کر وہ مرنے کےلئے بھی ذہنی طور پر تیار تھے ۔

روس میں مائیکل کے کافی فالوور ہیں جو اس واقعے کے بعد اس بات کی تعریف کررہے ہیں کہ مائیکل نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے تمام حدود پار کرلیں۔

تاہم دوسری جانب نیورو سرجنز نے انتباہ جاری کیا ہے کہ یہ انتہائی خطرناک عمل ہے جو کسی بھی ناخوشگوار حادثے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

سائنس

metal health