Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: آج نیوز کے رپورٹر حضور بخش پر حملے کی کوشش

واقعے کے بعد صحافیوں کی جانب سے عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 11:43am

کندھ کوٹ میں آج نیوز کے رپورٹر حضور بخش پر دوران ڈکیتی حملہ کرنے کوشش کی گئی۔

کندھ کوٹ بدامنی کی لپیٹ میں ہے اور اب صحافی بھی اس کا شکار ہونے لگے ہیں۔

پیر کی رات تقریباً گیارہ بجے مسن موڑ کے قریب آج نیوز کے رپورٹر حضور بخش منگی معمول کے مطابق گھر جارہے تھے کہ چیزل ہال کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے روک لیا۔

ایک مسلح شخص نے پستول نکال کر دھمکانا شروع کردیا اور پستول کا بٹ صحافی حضور بخش منگی کو سینے میں مار کر گالیاں بکنے لگا۔

حضور بخش نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھا پائی کی، جس کے بعد دوسرے ساتھی نے مسلح شخص کو کہا اب ٹھیک چلو چلتے ہیں۔

دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر راجا پیٹرول پمپ کی جانب فرار ہوئے تو پیچھے متاثرہ صحافی نے اپنی بائیک پر ان کا گولیمار تک پیچھا کیا مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ واقعہ بی سیکشن تھانہ کی حدود پیش آیا۔

سینئیر صحافی حضور بخش منگی نے پولیس کے خلاف مسلسل بدامنی پر ٹف رپورٹنگ کی ہے جس کے اثرات اس طرح نمایاں ہورہے ہیں۔

فزیکلی تھریڈ دینے والے ملزمان کون تھے یہ جاننا پولیس کا کام ہے۔

ایس ایس پی عرفان علی سمو نے صحافی حضور بخش منگی سے واقعہ کے متعلق معلومات وصول کیں، تاہم اس طرح کے بدامنی کے اثرات صحافیوں کے لیے کسی خطرے سے کم نہیں۔

واقعے کے بعد صحافیوں کی جانب سے عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

Robbery