ڈالر گزشتہ روز کے مقابلے مزید مہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
منگل کو کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز کے مقابلے مزید مہنگا ہوگیا۔
دن کی شروعات انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 74 پیسے اضافے سے ہوئی، اور انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کا ہوگیا۔
کچھ دیر بعد ڈالر کی قیمت میں مزید 25 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 281 روپے 25 پیسے پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 286 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 45 ہزار 230 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔
Comments are closed on this story.