Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، کراچی کے شہریوں پر زیادہ بوجھ پڑے گا

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
شائع 18 جولائ 2023 10:44am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہوسکتی ہے۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر سامنے آگئی۔

کےالیکٹرک اور سی پی پی نے ایف سی اے کی مد میں درخواستیں نیپرا میں دائر کردیں، جس پر 26 جولائی کو سماعت کی جائے گی۔

نیپرا میں درخواستیں ماہ جون کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئیں۔

منظوری کی صورت میں بجلی صارفین ایک ماہ کیلئے اضافی قیمتیں ادا کریں گے۔

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 33 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے جبکہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت ایک روپے 89 پیسے بڑھ سکتی ہے۔

nepra

electricity price

K-Electric