Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
شائع 18 جولائ 2023 10:31am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی، صبح اور شام کے اوقات میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم، مرطوب اور جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 20 سے 22 جولائی کے دوران سندھ کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Hot Weather

Karachi Rain

Pakistan Meteorological Department