Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ نو مئی سے متعلق مزید ہوشرُبا تصاویر منظرِعام پر

بیشتر تصاویر گرفتار شرپسندوں کے موبائل فونزسے برآمد ہوئیں۔
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 09:28am

سانحہ نو مئی سے متعلق مزید ہوشرُبا تصاویر منظرِعام پر آگئی ہیں، شرپسندوں نے عسکری اسپتال اور ایئرفورس بیس سرگودھا کو بھی نشانہ بنایا۔ شرپسندوں نے عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہ بخشا۔

بیشتر تصاویر گرفتار شرپسندوں کے موبائل فونزسے برآمد ہوئیں۔

پاک امارات اسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا اور جنریٹر روم کو آگ لگائی گئی، بجلی منقطع ہونے سے وینٹیلیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہوگئے۔

سی ایس ڈی لاہورسے لاکھوں روپے کیش بھی لوٹ لیا گیا۔

عسکری تاریخ اورجنگوں میں پاک فوج کا ریکارڈ بھی جلا دیا گیا۔

چکدرہ قلعے میں ریکارڈ اورگاڑیوں کوبھی نذرآتش کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار پرپارٹی سربراہ کا نام لکھ دیا گیا۔

Pictures

9 May