Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ٹیلی کام کمپنی ملازمین کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار

پولیس مقدمے میں اب تک 42 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔
شائع 18 جولائ 2023 08:02am

کراچی میں ٹیلی کام کمپنی ملازمین کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم پکڑا گیا، ملزم آصف عرف حسیب کو ڈاکس پولیس نے ٹیکنیکل مدد سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کے ملازمین کو ڈاکو ظاہر کیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کے وحشیانہ تشدد سے ٹیلی کام کی دونوں ملازم موقع پر دم توڑ گئے تھے۔

ملزم کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج ہے، قتل کے اس مقدمے میں متعلقہ پولیس اب تک 42 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

ملزم آصف کو عدم گرفتاری اور مفرور ہونے کے بعد متعلقہ عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم صبح عدالت کے روبرو پیش کردیا جائے گا۔.

پس منظر

28 اکتوبر 2022 کی صبح مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائشی ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو اغوا کار قرار دے کر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا تھا۔

متوفی ایمن سعید جاوید اور اسحاق جمالی دونوں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے اور علاقے میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔

دونوں کی آمد پر افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ہے، مجمع نے دونوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

karachi

Murder

Telecom Company Workers