Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ٹریفک حادثے میں طارق فضل چوہدری کے بیٹے جاں بحق

حادثہ سیونتھ ایونیو پر پیش آیا
اپ ڈیٹ 19 جولائ 2023 06:08pm
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد میں سینوتھ ایونیو پر لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

 طارق فضل چوہدری
طارق فضل چوہدری

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایونیو پر ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے انزا طارق کی گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں طارق فضل چوہدری کے بیٹے شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے عنزہ طارق کی تدفین

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے انزا طارق کی تدفین کردی گئی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹیریٹ چک شہزاد میں ادا کی گئی، جس کے بعد مرحوم کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ میرے بیٹے کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کی آخرت کی منزلیں آسان کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے جیسا پورے خاندان میں کوئی نہیں تھا، عنزہ طارق انتہائی نیک اور فرمانبردار بچہ تھا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کی گاڑی کو گزشتہ رات اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو پر حادثہ پیش آیا، حادثے میں انزہ طارق چوہدری جانبر نہ ہوسکے۔

اطلاعات کے مطابق انزا طارق کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی۔

وزیراعظم کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ آمد

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ آمد ہوئی، شہباز شریف نے طارق فضل چوہدری کے صاحبزادے کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مرحوم بیٹے کے لیے فاتحہ خوانی، مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا۔

وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، انجنیئر خرم دستگیر بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Road Accident

Funeral

PM Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Tariq fazal chaudhry

anza tariq