Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانسں، کرکٹ کے فروغ کیلئے اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

پاکستان، فرانس میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستانی سفیر
شائع 17 جولائ 2023 11:26pm
پاکستانی سفیرعاصم افتخاراحمد اور سارسل کے میئرپیٹرک ہیددنے ایک ساتھ فیتہ کاٹ کر افتتاح  کیا۔
پاکستانی سفیرعاصم افتخاراحمد اور سارسل کے میئرپیٹرک ہیددنے ایک ساتھ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
نوجوان میدان میں کرکٹ کھیل رہے ہیں - اسکرین گریب/ ویڈیو
نوجوان میدان میں کرکٹ کھیل رہے ہیں - اسکرین گریب/ ویڈیو
نوجوانوں میں تعمیری مصروفیات کو ترغیب دینے میں مدد ملے گی، میئر پیٹرک ہیدد
نوجوانوں میں تعمیری مصروفیات کو ترغیب دینے میں مدد ملے گی، میئر پیٹرک ہیدد

فرانسں میں پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کرکٹ اکیڈمی اور کرکٹ اسٹیڈیم ایمی ذولا کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد، پیرس کے نواحی علاقے سارسل کے مئیر پیٹرک ہیدد اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ کارلوس مارٹن نے خصوصی طور پر شریک تھے۔

تقریب سارسل کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان، فرانس میں کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

میئر پیٹرک ہیدد نے کہا کہ اس طرح کے نوجوانوں میں کھیل اور تعمیری مصروفیات کے رحجان کو ترغیب دینے میں مدد ملے گی، جبکہ مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

کرکٹ اکیڈمی کے مالک امجد سندھو نے سفیر عاصم افتخار اور میئر کے ہمراہ کرکٹ میں استعمال ہونے والے سازو سامان کے سٹال کا بھی دورہ کیا۔

France

PARIS