Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات سمیت پانچ کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی کے رہنماعلی پل پریس کانفرنس کرنے آئے تھے
شائع 17 جولائ 2023 07:15pm

پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات سمیت پانچ کارکنان کو کراچی پریس کلب سے گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات سمیت پانچ کارکنان کو کراچی پریس کلب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماعلی پل ضلع کیماڑی کے جنرل سیکرٹری قادر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنے آئے تھے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو پریس کلب پر نئے کارکنان کی شمولیت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنا تھی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر کراچی پریس کلب کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے 18 کارکنوں کی ضمانت خارج، تمام گرفتار

دوسری جانب پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 اور 10 مئی واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے 18 کارکنان کی جانب سے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں تھی، تاہم عدالت نے تمام کارکنان کی ضمانت خارج کردی۔

18 کارکنان کی ضمانت خارج ہوتے ہی پولیس نے تمام افراد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا، اور ملزمان کو تھانہ کابلی اور فقیرآباد پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ تمام افراد کو کل جسمانی ریمانڈ کیلئے متعلقہ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

Sindh Police

Karachi Press Club

pti karachi

PTI Leaders arrested