Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ، حفاظتی بند ٹوٹ گئے

سیلابی پانی سے سینکٹروں ایکڑ زرعی رقبہ زیرآب آگیا
شائع 17 جولائ 2023 06:54pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے بنائے گئے مختلف حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا، اور دریا پر بنائے گئے مختلف حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔

بند ٹوٹنے سے مختلف علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ہے، اور سیلابی پانی سے سینکٹروں ایکڑ زرعی رقبہ بھی زیر آب آگیا ہے۔

پانی کا ریلا ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام کی جانب بڑھ رہا ہے

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے بعد ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد میں کمی ہوئی ہے، اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہیڈ سلیمانکی میں پانی کی آمد 65480 اور اخراج بھی 65480 ہے، پانی کا ریلا ہیڈ سلیمانکی سے ہیڈ اسلام کی جانب بڑھ رہا ہے، ریلا آئندہ 24 گھنٹوں میں ہیڈ اسلام کے مقام پر پہنچے گا۔

عمران قریشی نے بتایا کہ دریائے راوی ، چناب اور جہلم میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

floods

Pakistan Floods

flood situation

flood 2023

satlaj