Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا پی آئی اے کا فضائی میزبان معطل

کینیڈا کی ہوٹل انتظامیہ نے فضائی میزبان ادریس خان کو بلیک لسٹ بھی کردیا
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 06:21pm
فوٹو؛ فائل
فوٹو؛ فائل

ہوٹل میں روم سروس کی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے فضائی میزبان کو معطل کردیا گیا۔

کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے قومی ایئر لائن (PIA) کے سینئرفلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) کو نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔

ادریس خان نامی فضائی میزبان نے کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس خاتون سے مبینہ طور پر نازیبا حرکات کی تھیں، جس پر خاتون نے ادریس خان کے خلاف انتظامیہ کو شکایت کی، اور ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا۔

کینیڈین پولیس نے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ (فضائی میزبان) کو کچھ دیرحراست میں رکھا، جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے ادریس خان کو بلیک لسٹ بھی کردیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ محمد ادریس 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا، متاثرہ خاتون کی پی آئی اے کو شکایت پر ادریس خان کو معطل کیا گیا ہے، تاہم فلائٹ اسٹیورڈ کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشن لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ واقعہ کی مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

PIA