Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرضہ ایپلی کیشن ایپس کیخلاف کارروائی شروع، 17 گرفتار، دفاتر سیل

اب تک 43 لون ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا۔
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 06:38pm

قرضہ ایپلی کیشن اسکینڈل پر وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اہم اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

امین الحق نے بتایا کہ اب تک 43 لون ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

کچھ روز قبل راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ایک بے روزگار شہری نے قرض ایپلی کیشن کے ذریعے لیے گئے مبینہ 8 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر دھمکیاں ملنے سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنیز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ اقدامات میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قرضہ دینے والے سادہ لوح افراد کو بلیک میل کر رہے ہیں۔

امین الحق نے آئی ٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور ایف آئی اے سے بھی رابطہ کیا اور اب تک کی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے غیرقانونی لون کمپنیز اور ایپس کے خلاف کارروائی کا آگاز کردیا ہے، غیر قانونی لون کمپنیز کے خلاف ایف آئی اے کی 74 انکوائریز جاری ہیں، جبکہ تین کمپنیز کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے ملک بھر سے 17 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے 30 اکاؤنٹس کو بلاک اور ملک بھر میں 5 کمپنیز کے دفاتر کو سیل بھی کر دیا ہے۔

Online Loan Apps