سعودی عرب: صحرائی وادیاں چشموں اور آبشاروں میں تبدیل
سعودی عرب کے علاقوں جزان اور عسیر ریجن میں موسلا دھار بارشوں نے صحرائی اور پہاڑی وادیوں کو پانی سے بھر دیا۔
سعودی عرب کے علاقے عسیر اور جازان میں بارش سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث عارضی آبشار اور چشمے بن گئے۔
تاہم حکام نے ملکی اور غیر ملکیوں کو بارش زدہ علاقوں کی جانب رخ کرنے سے منع کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ”سبق“ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگی انتباہی نظام کے ذریعے عسیر، جازان، الشرقیہ، الباحہ، مکہ المکرمہ اور المدینہ المنورہ میں بارش کا الرٹ کجاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عسیر کے علاقے میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کا انتباہ جاری کیا ہے، جس سے حد نگاہ محدود ہوسکتی ہے۔
جزان کے علاقے میں بھی تیز ہواؤں اور گردو غبار کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور مرئیت کم ہے۔
مرکز نے الباحہ کیلئے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ اس میں ہلکی بارش ہو رہی ہے اور گرمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مملک سعودیہ کے مشرقی خطہ میں گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور درجہ حرارت میں 48 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.