Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گال ٹیسٹ: تیسرے روز پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل

سعود شکیل نے شاندار سینچری مکمل کرلی
اپ ڈیٹ 18 جولائ 2023 01:04pm
تصویر: پاکستان کرکٹ
تصویر: پاکستان کرکٹ

گال ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے، مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم کو پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنانے کے بعد سری لنکا پر ایک رن کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

دوسرے دن سری لنکا نے اپنی پہلی اننگ چھ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سے شروع کی تھی اور پوری ٹیم 312 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز ٹاپ آرڈر کی مکمل ناکامی کے بعد سعود شکیل اور آغا سلمان نے نصف سنچریاں مکمل کی تھیں، پاکستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز کے 312 رنز کے جواب میں 221 رنز اسکور کیے تھے۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز سعود شکیل نے 69 اور آغا سلمان نے 61 رنزکے انفرادی اسکور سے اننگز کا آغاز کیا۔ آغا سلمان 22 رنز بنانے کے بعد 83 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ سعود شکیل نےدوسری شاندار سنچری مکمل کی۔ دونوں نے سری لنکا کیخلاف چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔

میچ کے دوران بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ فی الوقت سعود شکیل اورنعمان علی کی بیٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گال سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

گال ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، شان مسعود، سلمان علی آغا، سرفرازاحمد، نسیم شاہ، نعمان علی، ابراراحمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

sports

Galle Test

pakistan vs sri lanka