Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سر پربال نہیں تو ٹیٹو ہی سہی ، انوپم کھیر کا گنجے حضرات کیلئے انوکھا انداز

اداکار نے گنجے افراد کو خراجِ تحسین دیتے ہوئے دلچسپ ویڈیو شیئر کی
شائع 17 جولائ 2023 01:13pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے گنج پن کا شکار افراد کے لیے خصوصی ویڈیو بناڈالی۔

انوپم کھیر وہ اداکار ہیں جنہیں کئی دہائیوں سے فلموں میں سر پر بغیر بالوں کے اداکاری کرتے دیکھا گیا، مداحوں کا خیال ہے کہ اب انوپم کھیر پر یہ ہی اسٹائل جچتا ہے اور اگر اب انہیں بالوں کے ساتھ دیکھا جائے گا تو وہ عجیب لگیں گے ۔ گو کہ ماضی میں وہ کچھ فلموں میں وِگ لگا کر اداکاری کرچکے ہیں۔

انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئرکی جس میں انہوں نے اپنے سر پر ٹیٹو بنوارکھا ہے لیکن یہ کوئی چھوٹا موٹا ٹیٹو نہیں بلکہ پورے سر پر محیط ہے ۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں انوپم کھیر نے لکھا، ’یہ پوسٹ دنیا بھر کے گنجے افراد کے لیے ہے‘۔

فالوورزنے اداکار کی اس پوسٹ سے محظوظ ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

Bollywood

entertainment