Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کا فیصلہ چیلنج

سنگل بینچ نے سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا، پنجاب حکومت
شائع 17 جولائ 2023 11:36am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پنجاب حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پنجاب حکومت نے پرویز الہٰی کو حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ کے فیصلےکیخلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

اپیل میں پرویز الہٰی، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنا کر مؤ قف اپنایا گیا کہ سنگل بینچ نے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ تحقیقات کرنے والے ادارے قانون کے مطابق تفتیش کررہے ہیں، عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے کر فیصلہ کالعدم قرار دے۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS