لندن : اوورسیز پاکستانیوں کی پاک فوج اور شہداء کے حق میں ریلی
شرکا کا 9 مئی واقعے میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ
لندن میں اوور سیز پاکستانیوں نے پاک فوج اور شہداء کے حق میں ریلی نکالی۔ جس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
پاکستان اور افواج کے حق میں شہر ریڈنگ میں ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا نے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
ریلی میں شریک افراد نے گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم آویزاں کر رکھے تھے۔ شرکا نے 9 مئی واقعےمیں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا پیغام دیا۔
GHQ Attack
Jinnah House Attack
MAY 9 RIOTS
مقبول ترین
Comments are closed on this story.