Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ ایک ماہ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند

پولیس نے پرویزالہیٰ کی نظر بندی کی درخواست کی تھی۔
شائع 17 جولائ 2023 09:04am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک ماہ کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری نظر بندی کے حکم نامہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی ایک ماہ کے لیے کیمپ جیل لاہور میں ہی نظر بند رہیں گے۔

پولیس نے پرویزالہیٰ کو تیس دن کے لیے نظر بند کرنے کی درخواست کی تھی۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ سے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد ہفتہ کی شام عدالتی عملے نے پرویز الہٰی کی روبکار کیمپ جیل پہنچا دی تھی، لیکن ان کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

3 MPO