Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ناظم کوئٹہ ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

کارکنوں کی قدر کرنے والی جماعت میں شامل ہورہا ہوں، ملک خدا بخش لہڑی
شائع 16 جولائ 2023 10:20pm

سابق ناظم اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ملک خدابخش لہڑی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

آئندہ عام انتخابات سے قبل ملک بھر میں سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اور مختلف سیاسی رہنما ایک سے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

کوئٹہ کے سابق ناظم اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر ملک خدابخش لہڑی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر ملک خدا بخش لہڑی سیاسی اقدار اور کارکنوں کی قدر کرنے والی جماعت میں شامل ہورہا ہوں، کوئٹہ میں پارٹی کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔

میر چنگیز جمالی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسائل کے انبار ہیں، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ان مسائل کے حل کی بنیاد رکھے گی، عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں عوام کی طاقت سے بلوچستان میں پیپلز پارٹی منتخب ہو کر حکومت بنائے گی۔

رکن ایگزیکٹو کمیٹی سید حسنین ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی قدر کرتے ہیں، کارکنوں اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کا میئر بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

quetta

Pakistan People's Party (PPP)

Former Nazim Quetta

Malik Khudabakhsh Lehri