Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں قیدیوں کا اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

جیلوں میں قیدیوں کے لئے بیکری اوریوٹیلیٹی اسٹور قائم کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 17 جولائ 2023 07:06am

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی نے ملاقات کی، جس میں جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر بات چیت ہوئی۔

چیئرمین کمیٹی پیرعمران اکرم بودلہ نے وز یراعلیٰ کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش کیں، جب کہ پنجاب بار کونسل کے وفد کی قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کی پیش کش کی۔

نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ قابل عمل تجاویز کاخیر مقدم کریں گے، قیدیوں کے کھانے کے بجٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کا دورانیہ ماہانہ 300 منٹ تک بڑھا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیل اسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کیا جا رہا ہے، جیلوں میں قیدیوں کے لئے بیکری اوریوٹیلیٹی اسٹور قائم کئے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جیلوں میں پنکھے اور کولر پوری طرح فنکشنل ہیں، جیل اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جا رہی ہے۔

adiala jail

Jail Kot Lakhpat Lahore

punjab care taker govt

Camp Jail

Talking to families of prisoners over phone