Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی چیئرمین نے مرغی دی نہ انڈہ، خواب دکھایا اور چلا گیا، احسن اقبال

جس نے یو سی نہیں چلائی اس کے سپرد ملک کردیا گیا تھا، وفاقی وزیر
شائع 16 جولائ 2023 08:23pm

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے نہ مرغی دی اور نہ انڈہ دیا، صرف خواب دکھا کر چلا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس شخص نے کبھی یو سی نہیں چلائی اس کے سپرد ملک کردیا گیا، اور اس نے تجربے کرتے کرتے ملک کی تباہی کردی، ترقی کرتے پاکستان کو اناڑی کے سپرد کردیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں آپ نے حکومت کیوں قبول کی، اگرمعیشت کو اس حال پر چھوڑ دیتے تو عوام کا مستقبل بھی دم توڑ دیتا، ہم نے معیشت کےعلاج کےلیے کڑوی دوائی کھائی، وہ معیشت جسے پی ٹی آئی چیئرمین آئی سی یو میں پھینک دیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معیشت آج اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، آج دوست ممالک کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے نہ مرغی اور نہ انڈہ دیا، اس نے صرف خواب دکھایا اور چلا گیا۔

Ahsan Iqbal

imran khan

pti chairman

ehsan iqbal