Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں آئندہ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ اسپیکر کے ہاتھ میں آگیا

سیاسی جماعتوں کی بھاگ دوڑ تیز
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2023 05:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپیکر سندھ اسمبلی ایوان کے نئے قائدِ حزب اختلاف کا فیصلہ کل کریں گے، لیکن ان کے پاس کیا آپشنز ہیں، پی ٹی آئی کے پاس کونسا راستہ ہے اور ایم کیو ایم کیلئے کیا مشکل ہو سکتی ہے؟

نگران حکومت کے قیام کیلئے سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے بھاگ دوڑ تیز ہوگئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی غیر حاضری اور موجودہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی غیر موجودگی کے باعث اپوزیشن لیڈر کیلئے سیاسی جوڑ توڑ تیزی سے جاری ہے۔

گزشتہ اجلاس میں اسپیکر آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کو قائد حزب اختلاف بنانے کی پیشکش کی تو ایم کیو ایم نے رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست اسمبلی میں جمع کرادی۔

لیکن، ایم کیو ایم کے لیے اپوزیشن لیڈر لانا آسان نہیں۔

اسمبلی میں اس وقت ایم کیو ایم کی اکیس اور جی ڈی اے کی چودہ نشستیں ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے ارکین نے اب تک استعفے نہیں دیے۔

کل ہونے والے اجلاس میں ووٹنگ کی صورت میں پی ٹی آئی کی نشستیں بھی گنی جائیں گی، لہٰذا ایم کیو ایم کو جی ڈی اے کی حمایت لازمی درکار ہے۔

دوسری جانب جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے، جی ڈی اے کا مطالبہ ہے کہ سینیٹ میں بھی ایم کیو ایم کی حمایت کی تھی، لہٰذا اب سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی نسشت جی ڈی اے کو دی جائے۔

آئینی ماہرین کا کہنا کہ کہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلئے پینتیس ووٹوں کی ضرورت ہے، جو تعداد ایم کیو ایم کے پاس نہیں اور جی ڈی اے کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔

اس صورتحال میں اسپیکر سندھ اسیمبلی کل کیا کردار ادا کرتے ہیں؟ یہ دیکھنا اہم ہوگا۔

pti

Sindh Assembly

GDA

MQM Pakistan

oppsition leader