Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کے برفیلے حسین مناظر، یخ بستہ ہوائیں

سطح سمندر سے 13 ہزار 700 فٹ بلند مقام پر سرد ہوائیں سیاحوں کا استقبال کرتی ہیں
شائع 16 جولائ 2023 02:16pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہری ٹھنڈے مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ ایسے میں ناران اور دیامر کے سنگم پر واقعی سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دیامر کے سیاحتی مقام ”بابوسر ٹاپ“کو جہاں تاریخی اور سیاحتی اہمیت حاصل ہے وہیں پل پل بدلتے موسم کی ادائیں سیاحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔

گرمی کے ستائے سیاح جب سطح سمندر سے 13 ہزار 700 فٹ بلند درہ بابو سر پہنچتے ہیں تو سرد ترین ہوائیں ان کا بھرپور استقبال کرتی ہیں۔

حسین سبزہ ، برف کی پھیلی چاندی، دھوپ اور گہرے بادلوں کی آنکھ مچولی کے دلفریب نظارے جسم کے ساتھ آنکھوں کو بھی ٹھنڈک پہنچاتے ہیں۔

دور دراز سے آئے سیاح بابو سر ٹاپ پر نصب زپ لائن اور دیگر ایڈونچر سے بھرپور سیاحت کا لطف اٹھاتے ہیں اور مقامی کھانوں سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔

اگرآپ لوڈشیڈنگ اور گرمی سے پریشان ہیں اور کسی ٹھنڈے مقام پر اپنے کچھ لمحات گزارنا چاہتے ہیں تو بابو سر ٹاپ سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔

tourism

sea view

babusar top