Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گوگل کا اے آئی چیٹ بوٹ ”بارڈ“ اب آپ کو اردو میں جواب دے گا

”بارڈ“ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 15 اگست 2023 08:57pm
علامتی تصویر: نیکسٹ پِٹ
علامتی تصویر: نیکسٹ پِٹ

اگر آپ کی انگریزی کمزور ہے تو فکر کی بات نہیں، کیونکہ اب گوگل کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ ”بارڈ“ آپ کو اردو میں بھی جواب دے سکتا ہے۔

گوگل کی جانب سے بارڈ کو مارچ میں دنیا کے مختلف ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب اس کا استعمال مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

گوگل نے مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی جیسی کمپنیوں سے مقابلے کیلئے اپنے چیٹ بوٹ ”بارڈ“ میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے، جن میں کئی زبانوں کا سپورٹ بھی شامل ہے۔

کمپنی کی جانب سے گوگل بارڈ میں اردو سمیت 40 سے زائد زبانوں کا سپورٹ فراہم کیا گیا ہے، جس کے بعد اب بارڈ سے اردو زبان میں بھی سوالات پوچھے جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بارڈ میں اب تصاویر کے ذریعے بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ویسے تو یہ آپشن ”کروم“ براؤزر میں پہلے سے موجود ہے، لیکن اسے اب بارڈ کے ساتھ بھی انٹیگریٹ کیا گیا ہے۔

اس کے ذریعے صارفین کسی تصویر کو اپ لوڈ کرکے اس کے بارے میں تفصیلات یا کیپشن کے بارے میں مشورہ حاصل کر سکیں گے۔ لیکن فی الحال یہ فیچر انگلش زبان میں ہی کام کر سکے گا۔

گوگل کے مطابق بارڈ 5 مختلف اسٹائل میں جوب دے سکتا ہے، یہ فیچر بھی فی الحال انگلش زبان تک محدود ہے۔

اس میں آڈیو ریسپانس فیچر کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کو کسی لفظ کا درست تلفظ سننے میں مدد ملے گی یا وہ کسی نظم یا اسکرپٹ کو سن سکیں گے۔ یہ فیچر 40 سے زائد زبانوں میں کام کرے گا۔

New Features

BARD

Google AI Chatbot

Urdu