Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گال ٹیسٹ پہلا دن : سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

سری لنکا کے خلاف میچ جیتنےکی کوشش کریں گے، بابر اعظم
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2023 04:11pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے، سری لنکن اوپنرز کی ناکامی پر مڈل آرڈر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ بارش کے باعث میچ کچھ دیر کیلئے روکا بھی گیا تھا۔

ٹیسٹ گال کے پہلے دن کھیل شروع ہوا تو شاہین آفریدی نے ابتدا میں ہی ایک سری لنکن اوپنر کو پویلین کی راہ دکھائی، تاہم میزبان ٹیم کا اسکور 18 رنز تھا تو بارش ہوگئی۔

بارش کے باعث کھیل کچھ دیر کے لئے روکا گیا تاہم جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو شاہین آفریدی نے ایک اور وکٹ حاصل کی۔ شاہین نے مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ اور ابرار احمد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سری لنکا کے اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان اینجیلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم میتھیوز 64 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور پاکستان کے خلاف بڑا اسکور کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

دوسری طرف پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اگر ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشن چیلنجنگ ہوتی ہیں، میچ جیتنےکی کوشش کریں گے۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔

Pakistan Cricket Team

sports

pakistan vs sri lanka