Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوری کا الزام، بااثر افراد نے شہری کو چوک پر الٹا لٹکا دیا

پولیس نے شہری پر تشدد کی تصدیق کردی
شائع 16 جولائ 2023 09:15am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں واقع ریڑھی گوٹھ میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، چوری کے الزام پر شہری کو چوک پر الٹا لٹکا دیا۔

بااثر افراد کی جانب سے شہری کو الٹا لٹکانے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس کو بھی نوٹس لینا پڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز پرانا ہے، شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ریڑھی گوٹھ میں بااثر افراد کی عدالت لگا کر شہری کو الٹا لٹکا کر تشدد کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے قبل پولیس خاموش تھی تاہم جب ویڈیو لوگوں میں پھیل گئی تو پولیس کو معاملے پر بیان دینا پڑا۔

Torture

Karachi Police

child torture