Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں نے سعودیہ سے آئے دولہا سمیت کئی افراد کو لوٹ لیا، سلامیاں بھی ساتھ لے گئے

آج نیوز کا مقامی نمائندہ بھی درجنوں راہگیروں سمیت لُٹ گیا۔
شائع 16 جولائ 2023 08:37am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چونیا‌ں کے قریب نینوال میں چار مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر درجنوں راہگیروں اور دولہے کی کار سمیت آج نیوز کے مقامی نمائندے کو لوٹ لیا۔

مختار نامی دولہا سعودیہ سے اپنی شادی کیلئے آیا تھا اور دلہن کو لے گھر جا رہا تھا، لیکن راستے میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔

ڈاکوؤں نے دولہا سے سعودی ریال اور دولہا دلہن کی سلامیوں کے تقریباً تین لاکھ روپے لوٹ لئے۔

اس کے علاوہ ڈاکو درجنوں راہگیروں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد ون فائیو پر کال کی گئی تو تھانہ صدر کی پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا۔

چونیا‌ں اور اس کے مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور قصور پولیس اس کی روک تھام کے لئے بری طرح ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب ملتان کے علاقے پیر کالونی میں پانچ نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور آٹھ تولہ طلائی زیورات اور پانچ لاکھ روپے سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دوران واردات ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

Robbery

Groom Robbed