Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا کاجول نے اپنا 29 سالہ اصول توڑ دیا ؟

اداکارہ کی ویب سریز کا بوس وکنار والا منظر سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 16 جولائ 2023 12:07am

اداکارہ کاجول کی نئی ویب سیریز ’دی ٹرائل‘ کو جمعے کے روز ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

ویب سیریز دی ٹرائل کا جس دن سے اس سریز کا اعلان کیا گیا تھا اسی دن سے یہ خبروں کی زینت بن رہی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویب سیریز میں کاجول نے 29 سال بعد بوسہ نہ لینے کی اپنے ہی اصول کو توڑ کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

شو میں وکیل نوونیکا سینگپتا کا کردار ادا کرتے ہوئے کاجول کو دو مختلف اقساط میں پاکستانی اداکار علی خان اور جسو سینگپتا کے ساتھ آن اسکرین بوسہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

آئی ایم ڈی بی کے مطابق اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسی گھریلو خاتون (ہاؤس وائف) کے گرد گھومتی ہے جن کے شوہر کو کرپشن اور جنسی سکینڈل میں جیل ہو جاتی ہے اور وہ اپنے گھر کی ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اُٹھا لیتی ہیں۔

اس ویب سیریز میں کاجول وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں، ’دی ٹرائل‘ کی مرکزی کاسٹ میں کاجول کے علاوہ علی خان، جیشو سینو گپتا، کبرا سیٹ، شیبا چڈھا اور گوروؤ پانڈے شامل ہیں۔

Kajol