Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 11:43pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے کمی کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7روپے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 253.50 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

اسحاق ڈار نے کہا کہ 16 جولائی سے 31 جولائی تک قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے، حکومت عوام کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہے، وزیراعظم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے جس کا فائدہ عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔

اس سے قبل 30 جون کو حکومت نے 15 روز کے لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی لیٹر اضافہ اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Ishaq Dar

petrol price

Finance minister

اسلام آباد

Petroleum products

diesal price