Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
12 Rajab 1446  

واسع چوہدری نے مقبول کامیڈی شو ’مذاق رات‘ کو الوداع کہہ دیا

اس شو کو میرے مرحوم والد نے بھی پسند کیا تھا، میزبان
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2023 11:35pm

اداکار و لکھاری اور میزبان واسع چوہدری نے اپنے مقبول شو ’مذاق رات‘ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ۔

انسٹاگرام پر اداکار نے طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’7 سال اور 10 ماہ کا عرصے میں 1 ہزار 235 شوز اور 2 ہزار پانچ سو سے زیادہ مہمانوں سے ملاقات کے بعد میرا سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھے ان کا انٹرویو کرنے کا اعزاز بخشا ، ساتھ ہی انہوں نے ان تمام لوگوں کو مخاطب کیا جو انکے یادگارسفر میں پیش پیش تھے۔

واسع کا کہنا تھا کہ یہ شو ہمارے ناظرین کے بغیر کبھی ممکن نہیں تھا، یہ شو میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا کیونکہ اسے میرے مرحوم والد نے بھی پسند کیا تھا۔ بہت سارے مہمان جو آج اس دنیا میں نہیں ہیں انہوں نے مجھے بہت ساری یادیں دی ہیں۔

Vasay chaudhry